پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے کے وی آئی بی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

0
0

جموں؍؍پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر نے آج جموں و کشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی )کا جائزہ میٹنگ کانفرنس ہال صنعت بھون جموں میں طلب کی۔اِس موقعہ پروائس چیئرپرسن کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ ، سیکرٹری / سی ای او کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ رشید احمد قادری ، ایف اے اور سی اے او کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ وِویک اِتری بھی موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت نے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں بالخصوص ایس سی ایس ٹی کار خانہ داروں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کے وی آئی بی کے کردار کو سراہا اور مختص کردہ اہداف سے تین گنا اعلیٰ کارکردگی کے حصول کے لئے تعریف کی۔ یہ جاننے کے بعد کہ کے وی آئی بی بہت کم افرادی قوت اور کم فنڈس کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔اس نے کے وی آئی بی کو ہر طرح کی مدد کا یقین دِلایا۔سیکرٹری / سی ای او کے وی آئی بی نے کہا کہ چونکہ پی ایم ای جی پی اور جے کے آر ای پی جی بینک پر مبنی سکیمیں ہیں ، اس میں طبعی دستاویزات شامل نہیں ہیں اور سارا عمل آن لائن کیا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کے وی بی بی کو حاصل کارکردگی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ کشمیر نے اہداف کو عبور کرنے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن گزشتہ مالی سال کے دوران صو بہ کشمیر نے 650 معاملات کے اہداف کے مقابلے 896 معاملات منظور کئے جہاں جموں صوبہ نے 452 کے اہداف کے مقابلے 932 معاملات کی منظوری دی۔وائس چیئرپرسن کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بھٹ نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کووِڈ ۔19کے دوران کے وی آئی بی کی جانب سے 1085000ماسک فراہم کئے گئے تھے جو کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی )کے 33یونٹوں اور تین ایس ایف یو آر ٹی آئی کلسٹروں نے تیا ر کئے تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا