جموں؍؍فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولو جو جے کے ایم ایس سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کے چیئرمین بھی ہیں نے آج جموں اینڈ کشمیر میڈیکل سپلائزکارپوریشن لمٹیڈ (جے کے ایم ایس سی ایل )کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم کے مختلف شعبوں کے سربراہان ، بورڈ کے ڈائریکٹر نے شرکت کی ، انتظامی سیکرٹری مال ،انتظامی سیکرٹری منصوبہ بندی کی نمائندگی ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز اور ڈائریکٹر جنرل منصوبہ بندی نے کی۔منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایم ایس سی ایل نے کارپوریشن کے کام کاج سے متعلق ایک مفصل پرزنٹیشن پیش کی اور مختلف ایجنڈا نقطوں پر غور و خوض ہوا جن میں سال 2021-22ء کے لئے بجٹ تخمینہ جات کو منظوری دینے کے لئے کارپوریشن کے روزمرزہ کام کاج کے دیگر معاملات پر غور ہوا۔دوران میٹنگ مالی سال 2021-22ء دویات ، مشینری ، سازو سامان کے حصول کے لئے بجٹ میںا ضافہ پر زور دیا گیا۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرس اتل ڈولو نے ہدایت دی کہ وہ حکومت ہند کی آزادانہ ڈرگ پالیسی کے مناسب عمل آوری کو یقینی بنائیں اور جے کے ایم ایس سی ایل سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے درآمد شدہ ادویات کے ریٹ معاہدے کو کم سے کم وقت میں دستیاب کیا جائے۔ اینٹی ربیسی ویکسین ، ہیموفیلیا / تھیلیسیمیا منشیات ، دانتوں کے سازوسامان اور مواد ، آئی ایس ایم منشیات وغیرہ کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میںڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز مہیش داس شرما ،ڈائریکٹر منصوبہ بندی، ترقی و نگرانی محکمہ شہزادہ بلال احمد ، پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سوڈن شرما ، پرنسپل گورنمنٹ ڈینٹل کالج جموں ڈاکٹر راکیش کے گپتا ،مشن ڈائریکٹر جے اینڈ کے این ایچ ایم چودھری. محمد یاسین ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسزجموں ڈاکٹر رینو شرما ، ڈائریکٹر آئی ایس ایم جے اینڈ کے ڈاکٹر موہن سنگھ اورریاستی ڈرگ کنٹرولر ، ڈرگ اینڈ فوڈ کنٹرول آرگنائزیشن جے اینڈ کے لوتیکا کھجوریہ نے شرکت کی۔گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر کی پرنسپل ڈاکٹر صائمہ رشید ، گورنمنٹ ڈینٹل کالج سری نگر کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض فاروق شاہ اور ڈاکٹر سمیر متو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔