فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

گندو کے کئی گائوں سے لوگوں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات کی عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں یہاں ضلع ڈوڈہ کے بھلیسہ گندو میں فوج اور محکمہ صحت کے اشتراک سے ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گندو کے آٹھ گائوں کے لوگوں نے شرکت کر طبی معائنہ کروانے کے ساتھ ساتھ ادویات حاصل کیں ۔ اس موقع پر بچے، بزرگ ،مرد و خواتین نے شرکت کی جہاں انہیں ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی گئیں ۔علاوہ ازیں نوجوانوں کو فوجی بھرتی ریلیوں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا