لازوال ڈیسک
جموں؍؍کرائم برانچ جموں نے ملزم راکیش کمار گپتا ولد تارا چند ساکنہ مکان نمبر 43/04 تریکوٹا نگر جموں ،کی جائداد پلاٹ نمبر 78 ، سیکٹر7 ، ہاؤسنگ کالونی چھنی ہمت ، جموں کو منسلک کرنے کیلئے آغاز کیا ۔واضح رہے مذکورہ شخص کے خلاف پولیس تھانہ پکا ڈنگا جموں میں ایم معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر261/2000 U/S 420, 467,468, 406,201,120-B RPCدرج ہے اور اس ضمن میں کرائم برانچ جموں نے قانون کے تحت مذکورہ شخص کی جائداد منسلک کی ۔دریں اثناء عدالت کی جانب سے کیس کے عدالتی عزم کے لئے پیش ہونے کی ہدایت کے باوجود ملزم طویل عرصے سے مفرور ہے ۔