سرکاری اسکول کے طلباء کو تھرڈ آئی اینٹی کرائم ٹیم نے کاپیاں تقسیم کیں

0
0

ہماری تنظیم سماج میں امن کیلئے کام کر رہی ہے:شام لال گپتا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ٹرف برہمنہ میں غیر سرکاری رضاء کار تنظیم تھرڈ آئی اینٹی کرائم ٹیم کی جانب سے طلباء کو کاپیاں اور موزے تقسیم کے گے ۔ اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین شام لال گپتا بھی موجود تھے جنہوں نے طلباء میں کاپیاں،جرابیں اور فیس ماسک تقسیم کئے ۔وہیں گپتا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیم سماج میں امن کیلئے کام کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ تنظیم طلباء کو ہر سہولیات فراہم کرے گی ۔موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کروائیں ۔ اس موقع پر اسکول انچارج اشوک کماراور سرپنچ پنچائت حلقہ پندوریہ پریتم چند موجود تھے ۔وہیں سرپنچ موصوف نے تنظیم کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا