مڑواہ کا وفداضافی ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے ملاقی

0
0

عوامی مشکلات سے اگاہ کیا حل کی یقین دھانی
بابر فاروق

کشتواڑ ؍؍مڑواہ کے دور دراز علاقوں کے مقامی لوگوں کا وفد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پون پریہار سے ملاقی ہوا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈولپمنٹ کشور سنگھ کٹوچ اور اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر عامر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے اے ڈی سی کو مختلف عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور علاقے میں موبائل ٹاور کو جلد نصب کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے کو درپیش مواصلاتی نظام کے مسئلے کو دور کیا جاسکے۔انہوں نے بقایا جات منریگا اْجرتوں کی بروقت ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا تاکہ عوام مزید کام اور کر سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سب ڈویژن مڑواہ میں مختلف دفاتر کے قیام کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو ہر ایک چھوٹے کام کے لیے کشتواڑ کا رخ نہ کرنا پڑے۔ اضافی کمشنر نے عوامی مسائل کو باغور سماعت کرنے کے بعد فوری حل کی یقین دھانی کروائی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا