پنچائت سگراوٹ میں پانی کی قلت کو لیکرعوام پریشان

0
0

انتظامیہ کے تئیں سخت ناراضگی فوری حل کا مطالبہ
نزاکت احمد
درہال؍؍ درہال کی پنچایت سگراوٹ کی وارڈ نمبر 5 نیلی میں پچھلے دو ماہ سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق درہ سے جو پائپ لائن آتی ہے پائپیں بری طرح جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں۔لائین مین کا نام و نشان نہیں ہے.سپروائیزر محمد بشیر کو لوگوں نے کئی بار آگاہی کی ہے ۔لیکن وہ پرسوں ترسوں کرکے ٹال مٹول کررہے ہیں۔ لوگوں نے بتایا پانی کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔بہت دور سے پیسے دے کر پانی منگوانا پڑھتا ہے۔مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین و لائین مینوں کو جگانے میں اہم رول ادا کریں ۔.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا