محمدیہ جامع مسجد بیلہ ہاڑی کی انتظامیہ کمیٹی تشکیل

0
0

تولیت و امامت پر مولانا جاوید نقشبندی متعین
منظور حسین قادری

سُرنکوٹ ؍؍زیر صدارت بزرگ عالم دین مولوی مٹھا متوالی وناظم اعلیٰ محمدیہ جامع مسجد بیلہ ہاڑی ومدرسہ محمدیہ تعلیم القرآن بیلہ ہاڑی تحصیل سرنکوٹ بعد نماز جمعہ اجتماع عام میں مسجد شریف کی انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جو کہ مسجد ہذا کی از نو تعمیر وآبادی کاری میں رضائے الٰہی کے لئے کلیتہً عائد ذمہ داریاں بحسن وخوبی نھائیں گے۔ موصوف روبرو انتظامیہ کمیٹی بااتفاق رائے بحیثیت متولی وناظم اعلیٰ مطابق فقہ حنفیہ مسلک اعلٰیحضرت پر قائم ودائم رہنے پر جامع مسجد کی تولیت وامامت مولانا محمد جاوید نقشبندی اور مدرسہ کے جملہ امورات کی سربراہی قاری مختار احمد سلطانی کو ودیعت کر دی ۔اس موقع انتظامیہ کمیٹی نے مولوی مٹھا کی دینی خدمات کے ستائش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس سنگلاخ ودور افتادہ علاقہ میں مسجد و مدرسہ کی تعمیر ات کرنا ایک عجوبہ سے کم نہیں اور ان کے دینی تعلیمات سے آراستہ فرزندان ارجمندان پر اس دینی خدمات کی انجام دہی کو خوش اسلوبی کے ساتھ جاری رکھنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا شرکا کمیٹی کی تفصیل ہے ا۔لحاج مولانا محمد اشرف صدر انتظامیہ کمیٹی، الحاج مشتاق احمد نائب صدر، مقصود احمد جنرل سکریٹری ،الحاج غلام رسول جوائنٹ سکریٹری ،مولانا محمد جاوید خزانچیِ، ممبران میں الحاج محمد لطیف ،الحاج محمد اکرم، الحاج محمد فاروق، شبیر احمد قاری، مختار احمد سلطانی ،الحاج لعل حسین ،الحاج فیض حسین ،نیاز احمد، نذیر حسین ،عبدالرشید ،نذیرحسین ،عبدالرشید ،یوسف جمیل ،الحاج محمد صادق، بشارت حسین، حاکم دین ،مولوی مختار احمد ،محمد قاسم ،الحاج محمد ریاض ،فضل حسین ،اعجاز احمد، منظور حسین ،مولانا ارشد القادری بھی شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا