ضلع ترقیاتی کونسل ممبر شبیر احمد خان نے منجاکوٹ میںعوامی دربار کا انعقادکیا

0
0

موقعہ پر مسائل کا حل کہا عوامی مسائل حل کرنے سے راحت محسوس ہوتی ہے
سیارف خان
منجہ کوٹ ؍؍تحصیل منجاکوٹ کے گلہوتی علاقہ میں وائس چیئرمین و ضلع ترقیاتی کونسل ممبر منجاکوٹ شبیر احمد خان کی قیادت میں عوامی دربار منعقد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق موصوف کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی مشتاق چوہدری، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جل شکتی،بلاک ڈیولپمنٹ افیسر منجاکوٹ نواز چوہدری، انجینئر پی ڈبلیو ڈی اور دیگر مختلف محکموں سے وابستہ بھی ملازمین موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو انجینئر نے گلہوتی علاقہ میں 31 مارچ سے پہلے پہلے ہر گھر میں پانی پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔ شبیر احمد خان نے لوگوں کے کئی مسائل موقع پر ہی حل کیے جبکہ دیگر محکموں کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ بجلی، سڑکیں اور راشن جیسی سہولیات کو بھی یقینی بنائیں رکھیں تاکہ لوگوں کو کوئی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا