جے کے اَپنی پارٹی کی خواتین شاخ کی صدر ،سیاسی کارکن لیفٹیننٹ گورنر سے ملے

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموںوکشمیر اَپنی پارٹی کی خواتین شاخ کی صوبائی صدر محترمہ نمرتا شرما نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملی ۔محترمہ نمرتا شرما نے لیفٹیننٹ گورنر کو خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں خواتین کو ابااختیار بنانے کے لئے سیاسی ریزرویشن اور سماجی و معاشی ترقی کے دیگر مسائل ان کے ساتھ اُٹھائے۔اُنہوں نے خواتین کے لئے قائم کی گئی سیلز کو مستحکم بنانے ، کونسلنگ اور قانونی امداد مراکز قائم کرنے ، خواتین کی بہبود کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے ، لڑکیوں کے لئے ہائیرسکینڈری سطح تک مفت تعلیم فراہم کرنے اور جموںوکشمیر کے صنعتی شعبے میں خواتین کی شمولیت کو حوصلہ افزائی جیسے مانگیں پیش کیں۔دریں اثنا سیاسی کارکن اشفاق الرحمان پوسوال بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملے اور انہیں گجر بکروال طبقے کے فلاحی مسائل پر مشتمل ایک یاد داشت پیش کی ۔جن میں اس طبقے کے لئے ریزرویشن، خانہ بدوشوں کی بحالی سے متعلق فلاحی امور شامل ہیں۔انہوں نے جموںوکشمیر میں فارسٹ رائٹس ایکٹ لاگو کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سیاسی کارکنوں کے مسائل بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کی جانب سے پیش کئے گئے مسائل پر بغور جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جموںوکشمیر حکومت یوٹی کی یکسان ترقی کے اصولوں کے تحت کام کر رہی ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے اور معاشرے کے تمام طبقوں کے حقوق کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی اوّلین ترجیح ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا