’آسمان کا تھوکا منھ پر آتا ہے،آزادمخالف مظاہرہ چندعناصرکی بوکھلاہٹ‘

0
0

کانگریس کے قدآوررہنماکیخلاف احتجاج کرنے والے بھاجپاکے نقاب پوش خود کوکانگریسی کہتے ہیں:صوبت علی چوہدری
لازوال ڈیسک

جموں؍؍’’غلام نبی آزادکے حالیہ دورہ جموں وکشمیرکے بعد کانگریس کے مرکزی وجموں وکشمیریوٹی خیموں میں ہلچل سی مچ گئی ہے،جموں ایئرپورٹ پرغلام نبی آزادکے تاریخی استقبال نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیاکہ آزادکی مقبولیت کبھی کم نہیں ہوسکتی بلکہ انہیں جموں وکشمیرمیں ٹنل کے آرپارہی نہیں بلکہ لداخ یوٹی میں بھی پسندکیاجاتاہے،تاہم آزادکی بڑھتی مقبولیت ان ہی کی پارٹی کانقاب اوڑھے کچھ عناصر کو برداشت نہیں ہورہی اور یہ پارٹی دشمن عناصرمنگل کے روز اُس وقت ایک مرتبہ پھر بوکھلاہٹ کاشکارہوتے ہوئے اپنانقاب اُتارپھین گئے جب انہوں نے ’آسمان کی طرف تھوکنے‘کی جرأت کرتے ہوئے غلام نبی آزادکیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،یہ مٹھی بھرمفادپرست عناصرکس منہ سے خو د کو کانگریسی کہتے ہیں جوغلام نبی آزادجیسی شخصیت کیخلاف زبان کھول سکتے ہیں وہ پارٹی کاکس قدر بھلاسوچتے ہیں اس کااندازہ لگایامشکل نہیں‘‘،ان خیالات کااِظہار یہاں آزادمخالف نعرے بازی کے شدیدردِعمل میں پارٹی کے جموں نشین سینئر رہنمائوں وکانگریس کارپوریٹروں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے کانگریس کارپوریٹر صوبت علی چوہدری نے کہاکہ آج ایک مرتبہ پھر وہ عناصرجوکانگریس کالبادہ اُوڑھ کر پارٹی مخالف سرگرمیوں کیلئے بدنام ہیں، پھر میدان میں کود پڑے ہیں اور بھاجپا کی پشت پناہی میں وہ کانگریس کو نقصان پہنچانے کی مزموم سازشیں ر چ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ جن چند پارٹی دشمن عناصرنے آج آزادصاحب کیخلاف احتجاج کیا وہ دراصل آزاد صاحب کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کاشکارہوگئے ہیں اور بوکھلاہٹ میں وہ پارٹی کے اعلیٰ ترین رہنماغلام نبی آزادکی شان میں گستاخی کرنے کی جرأت کررہے ہیں جو کوئی بھی سچاکانگریسی اور آزادصاحب کا چاہنے والا برداشت نہیں کرے گا کیونکہ غلام نبی آزادہندوستان کے ہرکونے کونے کے عوام کے ہردلعزیز رہنماہیں جنہیں اُن کے کام اوراُن کے کردار کی بدولت ہرکوئی پیارکرتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپا کے معاونین آج سڑکوں پر ہنگامہ کرنے اُترآئے جس سے یہ عناصرپھر سے بے نقاب ہوگئے ہیں اور انہیں مزید بے نقاب کرنے میں اب ہم کوئی کسرباقی نہ چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ چند خودساختہ کانگریس کارکنوں نے غلام نبی آزاد کے خلاف احتجاج درج کیا۔ان کی قیادت پارٹی منڈیٹ کیخلاف ڈ ی ڈی سی چنائولڑنے والاایک لیڈربھی شامل ہے جسے کانگریس لیڈران نے بھاجپاکاایجنٹ قرار دیتے ہوئے شدیدردِعمل ظاہرکیاان کیخلاف شدیداحتجاج درج کرایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا