وزیراعظم اوروزیرداخلہ ٹی جموں و کشمیراور لداخ پر خصوصی توجہ مرکوزکریں

0
0

ایس پی اوزکوبغیرکسی نوٹس کے فارغ کرناناقابل قبول،ڈی جی پی کے حکمنامے پریشان کن:سیواسنگھ بالی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ینتھرس ٹریڈ یونین (پی ٹی یو) کے جنرل سکریٹری اور باڈی بلڈنگ اسپورٹس ایسوسی ایشن (بی بی ایس اے) کے ریاستی صدر سیوا سنگھ بالی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی جموں و کشمیراور لداخ پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ جموں و کشمیر کی عوام کو آ رہی پریشانیوں سے ازالہ ملے۔بالی نے یہاں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے سے لگاتار،مختلف جگہوں کادورہ کرنے کے بعد جیسے کہ چڈوڑہ ، بڈگام ، سری نگر ، بارہمولہ ، کپواڑہ ، کشمیر ، لولاب ، سوگام ، کشمیر میں لاسی پورہ ، قاضی گند ، بنیہال ، اوکھڑ ، ڈوڈا ،بٹوٹ، جموں اور ادھم پور شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تمام علاقوں میں دورہ کرنے کے بعد ایک ہی بات سمجھ میں آئی کہ ان دیہی علاقوں میں انتظامیہ کا وجود نا کہ برابر ہے ۔جس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ ان علاقوں کی عوام کو سرکار کی جانب سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے دیہات ، قصبوں کی عام آبادی کی باہمی محبت اور ایک دوسرے کے لئے تشویش کی تعریف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقریباً بارہ ہزار کے قریب ورچوئل پولیس کانسٹیبلوں کو خودکار ہتھیاروں میں مکمل طور پر تربیت یافتہ ایس پی اوز کو ڈی جی پی نے بغیر کسی وجہ کے نوکریوں سے برخواست کیا ہے،لہٰذا نوکریوں سے برخاست کئے گئے ایس پی اوز کو فوری طور نوکریاں فراہم کی جائیں چونکہ ان لوگوں نے ایسے وقت میں کام کیا ہے جب جموں و کشمیر کے حالات بد سے بدتر تھے۔انہوںنے جنگی بنیادوں پر خدمت سے منسوخ تمام ایس پی اوز کی دوبارہ شمولیت کا مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا