احسن السبیل سماجی و تعلیمی ٹرسٹ کی خدمت خلق کے تئیں ایک اور بہترین پہل

0
0

منشیات کی روک تھام پر ڈاکومنٹری فلم کی ھوئی رسم رونمائی ،متعدد شخصیات کی شرکت

لازوال ڈیسک

جموں؍؍’’مصروف ترین زندگی مجبوری ہے لیکن گھرکی فکربھی ضروری ہے!دورِحاضرکی مصروف ترین زندگی آنے والی نسلوں کیلئے کس قدرخطرناک ثابت ہورہی ہے ،غافل والدین ،غیرذمہ داراُساتذہ ٔ کرام اوربے حس معاشرے نے نوجوان نسل اورمستقبل کوایک ایسے اندھیرے میں جھونک دیاہے ،اگرہوش کے ناخن لینے میں غفلت کاسلسلہ برقراررہتاہے توحالات مزیدتباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں،اُمیدکی ایک کِرن کے طورپرکچھ ایسے اِدارے ہیں ،کچھ ایسی روشن خیال ،اہلِ فکرودانش اورسنجیدہ شخصیات سماج میں موجودہیں جن کی بدولت اس اندھیرے میں کہیں نہ کہیں روشنی کی ایک کرن نظرآتی ہے،اس کی ایک مثال ’احسن السبیل سماجی و تعلیمی ٹرسٹ ‘ہے جس نے عوام الناس کی خدمات اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کے پیش نظر منشیات کی تسکری،روک تھام اور اس دلدل سے نوجوانوں کو بچانے کی غرض سے اس مرض میں مبتلا نوجوانوں کی حقیقی زندگی کے مختلف گوشوں کو عوام الناس کے روبرو لانے، نوجوانوں پر اس کے منفی اثرات، ان کے اس مرض میں مبتلا ھونے کی وجوہات،اور دیگر تحقیقی پہلوؤں کو ایک لڑی میں پرو کر شیراز سکندر فلمز ٹیم کی بہترین تکنیکی ماہرین کی ٹیم کی مدد سے ایک بہترین ڈاکومنٹری”DEATH TRAP” تیار کروائی تھی۔ اس فلم میں سکرپٹ رائٹنگ اور وایس منظور الحق منظور کلائیوی کی ھے۔ غافل سماج کے رونگٹے کھڑے کردینے کادم رکھنے والی اس ڈاکیومنٹری کی رسم رونمائی گرانڈ ہلز ریستوران بائی پاس شاہرہ نزد انوائیرنمنٹ پارک میں سابقہ وائیس چانسلر جموں یونیورسٹی آر ڈی شرما کے ہاتھوں انجام پائی جوتقریب کے مہمان ِخصوصی تھے۔ اس موقع پر ممبر پی ایس سی و سابقہ آئی جی پولیس سید احفاد المجتبی آئی پی ایس، ماہر علاج و باز آبادکاری، غلام احمدخواجہ ریٹائرڈ کے اے ایس ،ڈاکٹر ابھیشیک چوہان ماہر امراض دماغ، نامور ماہر تعلیم و سماجی سائنسدان پروفیسر گردھاری لعل شرما ریٹائرڈ پرنسیپل ڈگری کالج، ٹرسٹ کے رکن اور ماہر قانون پرویز احمد شیخ اور ٹرسٹ کے چیئرمین محمد ارشاد چوہدری نے اپنی اپنی تقاریر میں اس مرض سے نبردآزما سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی کارکردگی اور مستقبل کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے آج کے دورمیں والدین کی مصروف ترین زندگی اوربچوں سے بڑھتی دوری پرتشویش کااِظہارکرتے ہوئے کہاکہ والدین کواپنے بچوں کی حرکات وسکنات ،اُن کے برتائو،اُن کی گھرسے باہرکی مصروفیات پرنگاہ رکھنی چاہئے، مقررین نے مذہبی رہنمائوں کی سماج سے کمزورہوتی گرفت کوبھی لمحۂ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کی تعمیرمیں جہاں والدین،اساتذہ، تعلیمی اِداروں کاکردار اہم ہے وہیں مذہبی اِدارے، مذہبی وروحانی پیشوائوں کوبھی آگے آنے کی ضرورت ہے۔مقررین نے بحیثیت سماج ہرکسی کوسنجیدگی اختیارکرنے کی ضرورت پرزوردیاتاکہ نوجوان نسل تباہی کے دلدل میں پھنسنے سے محفوظ رہ سکے۔خطبہ تشکر ٹرسٹ کی رکن البینہ ملک نے پیش فرمایا جب کے ٹرسٹ کے ایک اور ٹرسٹی منظورِ الحق منظور کلائیوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس تقریب میں متعدد سول اور پولیس افسران نے بھی شرکت کی جن میں مبشر لطیفی ، شریف چوہان ، شبیر چوہدری ، جاوید متو ،مشتاق چوہدری ، افتخار چوہدری ، سپیشل سیکرٹری شکیل احمد ، سابقہ پرنسپل سیکرٹری و بنیادی رکن احسن السبیل ٹرسٹ پرویز ملک ، ڈاکٹر عبدالغنی اور ایڈوکیٹ خالد مصطفی بھٹی کے علاؤہ متعدد شخصیات نے بھی شرکت فرمائی۔ ڈاکومنٹری احسن السبیل ٹرسٹ کے یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر موجود ھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا