جموں میں شیو سینا کا ایندھن کی مہنگائی کے خلاف احتجاج

0
0

یواین آئی

جموں؍؍شیو سینا جموں یونٹ کے کارکنوں نے جمعے کے روز یہاں ایندھن کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف احتجاج درج کرکے ایک سکوٹی کو نذر آتش کر دیا۔احتجاجی موجودہ مرکزی سرکار کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور جائے احتجاج پر انہوں نے ایک سکوٹی کو نذر آتش کر دیا۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ لوگ پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے سے پریشان ہیں جبکہ حکومت چناؤ پرچار میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مہنگائی کے مار سے مر رہے ہیں لیکن حکومت اس کی طرف کوئی دھیان ہی نہیں دی رہی ہے۔موصوف احتجاجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا: ’بہت ہوچکی مہنگائی کی مار اب عوام پر رحم کیا جائے‘۔انہوں نے کہا کہ آج پٹرول، ڈیزل اور گیس کو تین گناہ زیادہ قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا