گوجری کے فنکار اور ادیب ہمارے لئے باعثِ فخر ہیں

0
0

گوجری زبان اور ثقافت و تمدن کی حفاظت اور سام سنبھال کے لیے اکادمی ہر ممکنہ کوشش کرے گی:منیر الاسلام
سیکریٹری اکادمی نے زبان اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کیا:ہارون رشید
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کی جانب سے آج کے ایل سہگل ہال جموں میں دو روزہ کل جموں و کشمیر گوجری لوک گیت میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں جموں و کشمیر کے اطراف و اکناف سے گوجری زبان کے مشہور گلوکاروں نے حصہ لیا ۔وہیںمحفل کی صدارت نامور گوجر سماجی رہنما چوہدری ہارون الرشید نے کی جبکہ ڈائریکٹر لائبریری محمد رفیع اور مایہ ناز اردو شاعر احمد شناس بطور مہمان خصوصی محفل میں موجود تھے۔اس موقع پر پروفیسر شالنی رانا ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ بی ایڈ کالج جموں اور پدم شری ڈاکٹر جتندر ادھم پوری مہمانان ذی وقار کے طور پر محفل میں موجود تھے ۔ اس دوران سیکریٹری اکادمی منیر الاسلام نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا گوجری زبان اور ادب کے علاوہ اس زبان کا فنون لطیفہ ہمارے لئے قابل فخر سر مایہ ہے اور اکادمی ہر ممکنہ کوشش کرے گی کہ باقی زبانوں کے ساتھ ساتھ گوجری زبان کے احیا کے لیے بھی مستقبل قریب میں بھر پور اقدامات اٹھائیں جائیں گے تاکہ نئی نسل بھی اپنی زبان ثقافت اور تمدن سے واقف رہے۔ اس کے علاوہ مہمانان ذی وقار پروفیسر شالنی رانا نے کہا گوجری زبان کو دوسری علاقائی زبانوں میں ترجمہ کر کے پہنچانا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس زبان کی رس اور مٹھاس سے دوسری زبان کے قارئین بھی واقف اور محظوظ ہوں۔وہیں پدم شری ڈاکٹر جتندر ادھمپوری نے گوجری شعبے کی کارکردگی کی سراہنا کی۔ انہوں نے کہا گوجری شعبہ اکادمی میں نمایاں کارکردگی انجام دے رہا ہے۔ اس موقع پر سیاسی رہنما وبود گپتا نے کہا گوجری کو سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے جس سے ایک بڑی اور عظیم زبان کو اپنا حق ملے گا۔ اس موقع پر نامور وکیل چوہدری شاہ محمد کو ان کی گجر قوم کی تئیں خدمات کے عوض دستار بندی کی گئی۔ وہیںموصوف وکیل نے کہا گوجری ایک شاہکار زبان ہے اورہم سیکرٹری اکادمی منیر الاسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ گوجری زبان و ثقافت کے احیا کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ محفل کے صدر اور نامور سماجی رہنما ہارون رشید نے شعبے کی بہتر کارکردگی پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور مستقبل قریب شعبے کو ہر طرح کا تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران گوجری میلے میں بشیر مستانہ ،محمد رفیع،چوہدری سفیر احمد،شبنم ناز،شاہدہ پروین کے علاوہ دوسرے نامور گلوکاروںنے اپنی جادوئی آواز سے سامعین کو محظوظ کیا ۔وہیںگوجری لوک گیت میلے کی نظامت کے فرائض شعبے کے ہیڈ ڈاکٹر شاہنواز نے انجام دیے جبکہ شکرانہ کی تحریک پہاڑی شعبہ کے ہیڈ ڈاکٹر فاروق انوار مرزا نے پیش کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا