نوجوان کھلاڑی ’آتم نربھر بھارت کے برانڈ امبیسڈر ہیں : مودی
شرکاء ، کھلاڑی امن ، اتحاد ، اخوت اور با اختیاری کا پیغام عام کریں:منوج سنہا جموں و کشمیر میں عنقریب ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے: کرن رجیجو
لازوال ڈیسک
گلمرگ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیل 2021 کے دوسرے باب کا ورچول طریقہ کار کے تحت افتتاحی خطبہ دیا ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا اور مرکزی وزیر مملکت برائے امور نوجوان و کھیل کود کرن ریجیجو نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے دوسرے کھیلوں انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کیافتتاح پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جمعہ کے روز نوجوان کھلاڑیوں کو یہ یاد رکھنے کے لئے کہا کہ وہ آتم نربھربھارت کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔ کھیلوں انڈیا ونٹر گیمز کا دوسرا ایڈیشن جموں وکشمیر میں شروع ہورہا ہے۔ جموں وکشمیر کو ونٹر گیمز میں ہندوستان کی موثر موجودگی کے ساتھ ایک بڑا مرکز بنانے کے رخ پر یہ ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے جموں وکشمیر اور ملک بھر کے کھلاڑیوں کے حق میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ریاستوں سے اس ونٹر گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے جو ونٹرگیمز کے تعلق سے بڑھتے ہوئے جوش خروش کی ترجمانی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ونٹرگیمز کے تجربات سے ونٹراولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں ونٹرگیمز سے اسپورٹنگ کا ایک نیا ماحولیاتی نظام سامنے لانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے جموں و کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسپورٹس ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہوگیا ہے جس میں دنیا کے ممالک اپنے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اسپورٹس اپنے اندر ایک عالمی جہت رکھتا ہے اور یہ ویڑن اسپورٹس کے ماحولیاتی نظام میں حالیہ اصلاحات کی رہنمائی کرتا ا?رہا ہے۔ کھیلوں انڈیا مہم سے اولمپک پوڈیم اسٹیڈیم تک ایک مجموعی نقطہ نظر ہے۔ اسپورٹس کے پیشہ ور لوگوں کا ہاتھ بنیادی سطح پر ان کی ذہانت کو تسلیم کرنے سے اعلیٰ ترین عالمی پلیٹ فارم تک انہیں لانے تک تھاما جاتا ہے۔ ذہانت کو تسلیم کرنے سے ٹیم کے انتخاب تک شفافیت برتنا ، حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسپورٹس کے لوگوں کے وقار اور ان کی خدمات کے اعتراف کویقینی بنایا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ حالیہ قومی تعلیمی پالیسی میں اسپورٹس کو باافتخار جگہ دی گئی ہے۔ اسپورٹس اب نصاب کا ایک حصہ ہیجسے پہلے غیرنصابی سرگرمی سمجھا جاتا تھا اور اب اسپورٹس کی درجہ بندی بھی طالب علموں کے تعلیم کا حصہ ہوگی۔وزیراعظم نے بتایا کہ اسپورٹس کے لئے اعلیٰ تعلیم کے ادارے اور اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اس ضرورت پر زور دیا کہ اسپورٹس سائنس اور اسپورٹس منیجمنٹ کو اسکول کی سطح تک لایا جائے۔اس سے نوجوانوں کے کیریر کے امکانات بہتر ہوں گے اور اسپورٹس سے متعلق معیشت میں ہندوستان کی موجودگی کا دائرہ وسیع ہوگا۔انہوں نے اسپورٹس سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وہ آتم نربھربھارت کے برانڈ امبیسڈر ہیں۔ 26 فروری سے 2 مارچ 2021 تک زاید از 600 کھلاڑی یا اتھلیٹ مختلف سرمائی کھیلوں میں شرکت کر رہے ہیں جن میں الپائینگ سکینگ ، ناردک سکی ، سنو بورڈنگ ، سنو ماؤنٹیرنگ ، آئیس ہاکی ، آئیس سکیٹنگ ، آئیس سٹوک اور سنو شو کھیلیں شامل ہیں ۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سرمائی کھیلوں میں شرکت کر رہے کھلاڑیوں کو امن ، اتحاد ، اخوت اور بااختیاری کا پیغام عام کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ سرمائی کھیلوں کیلئے ایک بہترین منزل کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور سرمائی کھیلیں صرف ایک کھیل مقابلہ نہیں ہے بلکہ یہ ملک بھر کے نوجوانوں کو متحد کرنے اور دُنیا کو ہمارے کھیل کود صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک مشن ہے ۔اس موقع پر کھیلوں کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے ‘کھیلو انڈیا’ مراکز قائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وادی کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولمپک کھیلوں میں شرکت یقینی بنائی جائے گی تاکہ وہ بھی اولمپک سطح کے اعزازات حاصل کر سکیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں منعقدہ ‘کھیلو انڈیا’ کھیلوں کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب پر کھلاڑیوں سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر اعلیٰ حکومتی عیدیداراں بھی موجود تھے۔قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے دلی سے ان کھیلوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا۔موصوف مرکزی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا: ‘سری نگر اور جموں میں بہت جلد "کھیلو انڈیا” کے مراکز قائم کئے جائیں گے جن میں قومی و بین الاقوامی سطح کے ماہرین آکر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھاریں گے’۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلعے میں ایک ‘کھیلو انڈیا’ سینٹر قائم کیا جائے گا جن میں سبکدوش کھلاڑی اور عہدیدارں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھلاریں گے۔مسٹر رجیجو نے کہا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولمپک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا: ‘ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کشمیر کے کھلاڑی بھی اولمپک کھیلوں میں شرکت کر کے میڈیل حاصل کرسکیں اور ملک کا سر فخر سے بلند کریں’۔موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ‘حکومت نے سری نگر کے جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کے انعقاد کو منظوری دی ہے، ہم ان کھیلوں کا گرما میں افتتاح کریں گے۔ کشمیر اور سری نگر میں آبی کھیلوں کے انعقاد کی کافی گنجائش موجود ہے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گلمرگ میں کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ جموں وکشمیر کی مختلف سپورٹس فیڈریشنز کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔کرن رجیجو نے بعد ازاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ اگلی کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی تاریخ کا پیشگی اعلان کیا جائے گا تاکہ انتظامات کرنے میں آسانی ہو۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘آج یہاں دوسرے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا آغاز ہوا جن میں بھارت بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان گیمز کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ میں بہترین انتظامات کے لئے جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں’۔بتادیں کہ پانچ دنوں تک چلنے والی ان کھیلوں میں ملک کی 27 ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قریب 12 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سال گذشتہ قریب ایک ہزار کھلاڑیوں نے ان کھیلوں میں حصہ لیا تھا۔ لفٹینٹ گورنر کے مشیر آر آر بٹھناگر اور فاروق خان ، ڈی جی پی سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ، ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف ، صوبائی کمشنر کشمیر ، سیکرٹری امور نوجوان و کھیل کود ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ، ناظمِ سیاحت کشمیر ، ڈی جی امور نوجوان و کھیل کود ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل ، صدر انٹر گیمز ایسوسی ایشن جے اینڈ کے ، درجنوں معروف کھلاڑیوں اور شخصیات نے افتتاحی تقریب کا مشاہدہ کیا