لازوال ڈیسک
- سرینگر؍؍حکومت نے آج سات کے اے ایس افسران کے تبادلہ اور تعیناتی کے احکامات صادر کئے۔ جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپاڑٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونہ مرنگ قاضی سرور کے اے ایس کو تبدیل کر کے محکمہ بجلی میں ایڈیشنل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پتنی ٹاپ کو تبدیل کر کے راجیش کمار سرنگل کے اے ایس کو تبدیل کر کے مکانات و شہری ترقی محکمہ میں ایڈیشنل سیکرٹر ی تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرپونچھ کے گورویندر جیت سنگھ کے اے ایس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح کواپریٹیو سوسائٹی جے اینڈ کے کے رجسٹرار کے دفترمیں تعینات جوائنٹ رجسٹرار بینکنگ اینڈ فائنانس سندیش کمار کے اے ایس کو تبدیل کر کے جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ صنعت و حرفت جموں کو خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سماجی بہبودجن کے لئے بطور جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ صنعت و حرفت جموں تعیناتی کے احکامات صادر کئے گئے تھے کو اب سندیش کمار کی جگہ کواپریٹیو سوسائٹیز جے اینڈکے کے رجسٹرار کے دفتر میں جوائنٹ رجسٹرار بینکنگ اینڈ فائنانس تعینات کیا گیا ہے ۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ سرنکوٹ بشارت حسین کے اے ایس کو گورویندر جیت سنگھ کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ تعینات کیا گیا۔سیکرٹری سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی شبیر احمدرینہ کے اے ایس کو تبدیل کر کے قاضی سرور کی جگہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونمرگ تعینات کیا گیا ہے۔