کشتواڑ کے بلاک درابشالہ اور مغلمیدان میں بلاک دیوس کا انعقاد

0
0

متعلقہ افسران نے عوامی مسائل کئے سماعت،ازالے کی یقین دہانی کروائی
بابر فاروق
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما کی نگرانی میں عوامی مسائل ،شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے بلاک درابشالہ اور مغلمیدان میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ وہیںبلاک مغلمیدان میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ چھاترو اندرجیت سنگھ پریہار کی صدارت میں ہائیر اسکنڈری اسکول کچھال میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر تحصیلدار مغلمیدان نعیم اقبال ، زونل ایجوکیشن آفیسر اندروال ، اے ای ای پی ڈبلیو ڈی، جے ای پی ڈی ڈی ، جل شکتی ، آر ڈی ڈی کے آفیسران اور متعلقہ ممبر و سرپنچ بھی موجود تھے۔ وہیںسب ڈویڑنل مجسٹریٹ چھاترو اندرجیت پریہار نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل اور شکایات کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے عوام کے مسائل و مطالبات کو غور سے سنا اور ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی دی۔ اس دوران انہوں نے سترہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، گیارہ انکم سرٹیفکیٹ، گیارہ کریکٹر اور چار آر بی اے سرٹیفکیٹ مستفید ین میں تقسیم کیے۔تاہم بلاک ہیڈ کوارٹر درابشالہ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کشتواڑ ڈاکٹر عامر حسین کی نگرانی میں بی ڈی او آفس درابشالہ میں بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا۔وہیںتحصیلدار درابشالہ ارون شرما نے عام لوگوں کے مسائل ، شکایات اور مطالبات سماعت کئے ۔اس موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ دفتر درابشالہ میں بلاک دیوس کے دوران مستفید میں مختلف سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جن میں پنتیس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ،بارہ انکم سرٹیفکیٹ اور پانچ کریکٹر سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا