دارالعلوم فیضان مصطفی سرنکوٹ میں گیارویں شریف کا پروگرام منعقد

0
0

مولانا عبدالمجید قادری نے اس دن کی اہمیت کو اْجاگرکیا
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍ہر قمری ماہ کی گیارہ تاریخ کو سرنکوٹ کے دارالعلوم فیضان مصطفی کے زیر اہتمام گیارویں شریف کی محفل آراستہ وپیراستہ ہوتی ہے جس میں تحصیل بھر سے محبان غوث الوریٰ عقیدت ومحبت سے شامل ہوتے ہیں ۔وہیںحسب دستور زیر سرپرستی الحاج سرفراز احمد قادری سربراہ اعلیٰ دارالعلوم فیضان مصطفی گیارویں شریف کی نسبت سے یک پروقار پروگرام ہوا جس میں ختم قادریہ اور ختم خواجہ خواجگاں خواجہ معین الدین اجمیری کا ورد ہوا مداح خوان غوث الوریٰ نے شہنشاہ ولایت حضور سیّد عبدالقادر جیلانی علیہ الرحمتہ کی بارگاہ میں بطور خراج عقیدت منقبت پیش فرمائیں اور مولانا عبدالمجید قادری نے اس دن کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے سامعین ناظرین وحاضرین کو تلقین کی کہ بغیر پابندی شریعت ادائیگی فرائض نذرونیاز شرف قبولیت کے درجہ تک نہیں پہنچتی ۔انہوں نے کہاکہ نماز پنج گانہ مقررہ اوقات پر ادا کرنے ،رمضان شریف کی روزے رکھنے، صاحب ثروت ہونے پر مال ومنال سے زکوٰۃ نکالنے اور صاحب استطاعت ہونے پر فریضہ حج کی ادائیگی کرنے حلال کمائی سے نذرونیاز کرنے پر گیارویں شریف مستجاب ہوتی ہے اور یہی حکم پیران پیر علیہ الرحمہ کا ہے۔ آخر میں دعائیہ کلمات پر محفل اختتام پذیر ہوئی اور لنگر وتبرک تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر ادارہ ہذا کے طلاب ،اساتذہ وعملہ کے علاوہ بڑی تعداد میں معزز شہریوں نے بھی شمولیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا