اسکول میں پودے لگائے گے،شرکاء کو ماحول صاف رکھنے کی تلقین کی گئی
سجاد کھانڈے
کھڑی /ضلع رام بن کی تحصیل کھڑی میں فوج کی جانب سے سبز جموں کشمیر مہم کے تحت ایک پروگرامیہاںگورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول کھڑی میں منعقد کیا گیا جہاں فوج کے علاوہ جموں کشمیر پولیس، تحصیلدار کھڑی، بی ڈی سی چیئرپرسن کھڑی اورمحکمہ جنگلات کے ملازمین کے علاوہ دیگر معزز لوگوں نے بھی حصہ لیا۔وہیںاس مہم کے تحت گورنمنٹ ہائراسکنڈری اسکول کھڑی میں سدا بہار کے کئی پیڑ لگائے گئے۔واضح رہے اس پروگرام کا انعقاد کرنے کا بنیادی مقصد لوگوں میں صاف شفاف ماحول کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا ۔اس موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بی ڈی سی چیئرپرسن کھڑی سجاد حسین اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے لوگوں کو پیغام دیا کہ جنگلات سبز سونا ہیں اور اللہ کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جنگلات کی قدر کی جائے اور زیادہ سے زیادہ پیڑ لگانے کی کوشیش کی جائے تاکہ ماحول صاف ستھرا رہے اور لوگ مہلک بیماریوں سے بچ سکیں۔