کہاتربیت کے بعد امیدواروں کو مڈل لیول ہیلتھ پرووائڈرز کے طور پر سب سینٹر سطح پر ایچ سی ڈبلیوز میں رکھا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مشن ڈائریکٹر ، نیشنل ہیلتھ مشن ، جموں و کشمیر ، چودھری محمد یاسین نے آج جموں میں کمیونٹی ہیلتھ میں 6 ماہ کے سرٹیفیکیٹ کورس کے لئے امیدواروں کے انتخاب کے لئے قائم امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔عمومی طور پر ، کمیونٹی ہیلتھ میں ان سرٹیفکیٹ کورسز کا مقصد جموں وکشمیر میں ہیلتھ اینڈ ویلفیئر سینٹرس (HWCs) کے ذریعہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو ایوشمان بھارت کے تحت کمپری ہینسو پرائمری ہیلتھ کیئر (سی پی ایچ سی) فراہم کرنے کے لئے مضبوط بنانا ہے۔ واضح رہے جموں اور کشمیر صوبوںکے منتخب مراکز میں ایس پی کالج ، سری نگر کے اشتراک سے یہ امتحان لیا جارہا ہے۔وہیں جموں صوبہ کے 2 مراکز میں مجموعی طور پر 733 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ 1367 امیدواروں نے کشمیر صوبہ سے بی ایس سی ،بی یو ایم ایس نرسنگ اور جی این ایم کے سلسلے میں2 مراکز میں شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری محمد یاسین کے ہمراہ ایس پی کالج کے شعبہ ریاضی کے ایچ او ڈی ، پروفیسر مشتاق احمد اور پروفیسر شوکت احمد زرگر موجود تھے ، جو پبلک سروس کمیشن کے چیف مبصر ہیں۔وہیںایم ڈی نے بتایا کہ جو امیدوار امتحان میں کامیاب ہوں گے ان کو جنوری 2021 کے سیشن کے لئے کمیونٹی ہیلتھ میں 6 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس IGNOU / یونیورسٹی آف کشمیر سے نامزد پروگرام اسٹڈی سینٹرز میں کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا چھ ماہ کی تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد ، ان امیدواروں کو مڈل لیول ہیلتھ پرووائڈرز (MLHPs) کے طور پر سب سینٹر سطح پر ایچ سی ڈبلیوز میں رکھا جائے گا ، تاکہ نچلی سطح پر لوگوں کو جامع پرائمری ہیلتھ کیئر کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا مرکز اور جموں و کشمیر نے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹرز ، این ٹی پی ایچ سی ، یو پی ایچ سی اور سب سنٹرز کو صحت اور فلاح و بہبود کے مراکزکی حیثیت سے مرحلہ وار انداز میں دسمبر 2022 تک اپ گریڈ کرنے کے لئے اپ گریڈیشن پروگرام شروع کیا ہے۔