74نئے مثبت معاملات سامنے آئے ۔ اَب تک123367مریض شفایا ب

0
0

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے74نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے54کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 20کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد126093تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران ایک مریض کی جموں میں موت واقع ہو گئی ۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے 126093معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے771سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک123367اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1955تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1230کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور725کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید69افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے10اَفراداور کشمیر صوبے کے 59اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک5090890ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے24 فروری 2021 کی شام تک4964797نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک1282976افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34417اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔771 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ110459اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب1135374اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سری نگر میں19نئے معاملات درج کئے گئے جب کہ اَب تک ضلع میں کورونا وائرس کے26853معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے318سرگرم معاملات ہیں ۔26074مریض صحتیاب ہوئے ہیں( آج43مریض کی صحتیابی کے ساتھ) جبکہ461 اَفرادکی موت واقع ہوئی ہے۔اُدھرضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک7870ہوئی ہیں (3نئے معاملات سمیت )جن میں سے44سرگرم ہیں اور7707اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں( آج8مریض کی صحتیابی کے ساتھ)جبکہ119کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ضلع بارہمولہ میں اَب تک کورونامریضوں کی تعداد8230ہوئی ہیں (14نئے معاملات سمیت )جن میں سے 72سرگرم معاملات ہیں اور175مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 7983صحتیاب ہوئے ہیں ۔ پلوامہضلع میں کووِڈ ۔19کے 5846معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں44سرگرم معاملات ہیں اور5712مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ90کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلعکپو ا ڑہ میں 5679معاملات درج کئے گئے ہیں اور9سرگرم معاملات ہیں اور5574صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 96 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع اننت ناگ میں5001مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں40سرگرم ہیں۔ 4875شفایاب ہوئے ہیں( آج4مریض کی صحتیابی کے ساتھ) اور86 موت واقع ہوئی ہے۔ضلع با نڈ ی پورہ میں اب تک4713مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے16سرگرم معاملات ہیں ۔4635مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 62کی موت واقع ہوئی ہے۔گا ند ربل میں کل4665معاملات سامنے آئے ہیں جن میں19سرگرم معاملات ہیںاور 4599 اَفراد شفایاب ہوئے ہیںجبکہ 47کی موت واقع ہوئی ہے ۔ضلع کولگام میں2723مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں14سرگرم معاملات ہیںاور2655صحتیاب ہوئے ہیںاور54کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ضلع شوپیان میں 2602مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں22سرگرم ہیں اور 2540صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے۔اِسی طرح جموں میں وائر س کے25186مثبت معاملات پائے گئے ہیں( 7نئے معاملات سمیت ) جن میں104سرگرم معاملات ہیںاور24709صحت یاب ہوئے ہیںاور373کی موت واقع ہوئی ہے ۔ راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک3876 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے3اَفراد سرگرم ہیںاور3818اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ55کی موت واقع ہوئی ہے۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 4278ہوئی ہیں جن میں سے 39معاملات سرگرم ہیں۔4182اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ57کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں3437عاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے1معاملات سرگرم ہیں جبکہ3372مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 64 مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلعکٹھوعہ میں3258مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںاور 3203اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ53 کی موت واقع ہوئی ہے۔اِس طرح پونچھ میں2520معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 14سرگرم معاملات ہیں جبکہ2482مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 24کی موت واقع ہوئی ہے اورضلع سا نبہ میں 2839مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں7سرگرم معاملات ہیں اور 2792اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 40کی موت واقع ہوئی ہے ۔دریں اثنأضلع رام بن میں2135معاملات سامنے آئے ہیں اور2114شفایاب ہوئے ہیں جبکہ21 کی موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع کشتوا ڑ میں 2736مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے اور 2711اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ22کی موت واقع ہوئی ہے اور ریا سی میں بھی1646معاملات سامنے آئے ہیں اور1630مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 16کی موت واقع ہوئی ہے ۔بلیٹن میںکہا گیاہے کہ یہ ترتیب اُن ضلعوں کی ہے جہاں سے مریضوں کا پتہ لگا ہے یا جہاں وہ عارضی طور پر رہائش پذیر ہے۔مرکزی حکومت یونین ٹریٹری میں کووِڈ۔19 کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور کووِڈ۔ 19 کے پھیلاؤ اور مثبت معاملات کے بہتر کلینیکل اِنتظام کو مؤثر طریقے سے شامل کرنے میں ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔جموں و کشمیر کے باشندوں کے لئے نیشنل ٹیلی کنسلٹیشن سروس کے تحت ماہرین اور ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کے ذریعہ مفت عمومی او پی ڈی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ لوگ ویب پورٹل https://esanjeevaniopd.in/.پر آن لائن اِندراج کرکے گھرسے اِن خدمات کا فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔ خدمات سوموار سے سنیچروار صبح 10 بجے سے شام 4بجے تک دستیاب ہیں۔ لوگ گوگل پلے سٹور سےesanjeevaniOPD ایپ بھی ڈاؤن لوڈ اور اِنس ٹال کرسکتے ہیں۔ جی ایم سی ہسپتال جموں کی ایمرجنسی سے باہرکووِڈ۔19 کے لئے چوبیسوں گھنٹے ریپڈ اینٹی جَن ٹیسٹنگ کی سہولیت شروع کردی گئی ہے ۔ جی ایم سی جموں کے ایمرجنسی وِنگ میں مریضوںکی علاحدگی کے لئے یہ سہولیت بہت کارآمد ثابت ہوگی۔ گورنمنٹ کے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے کووِڈ۔19 مثبت مریضوں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے چوبیسوں گھنٹے میڈیکل کالج جموں اور گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں میںکووِڈ کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔ مریض یا تیمار دار اِن فون نمبرات0191– 258 5444 (کنٹرول روم) ، ایکسچینج0191-258 2626 /258 5542/258 4290/258 4291/258 4292/258 4293/258 4294پررابطہ قائم کرکے مدد طلب کرسکتے ہیں۔اَیڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19سے بچائو کے لئے باقی لوگوں سے کم اَز کم دو میٹر کا جسمانی فاصلہ قائم کرنے اور بار بار پانی سے ہاتھ دھونے یا الکوہل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے سے انسان اِس بیماری سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر سماجی دُوری کے لئے ایک اِقدام کے طور پر چہرے کا اِحاطہ کرنا لازمی ہے۔بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ کووِڈ۔19 کی اِبتدا میں ہی تشخیص سے یہ وَبامزید پھیلنے سے روکی جاسکتی ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا ثبوت دے کر جاری اَیڈوائزری پر سختی سے کاربندرہیں اور کووِڈ۔19بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر اُسے نہ چھپائیں کیوں کہ اِس سے ایسے اَفراد کے اَفراد خانہ کے ساتھ ساتھ اُن کی اَپنی زندگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی علامات ظاہر ہوتے ہی کووِڈ۔19 ہیلپ لائینوں پر رابطہ قائم کر کے طبی مشورہ حاصل کی جاسکتی ہے۔دریں اثنا ٔمیڈیا بلیٹن میں جاری اَیڈ وائزری میں کہا گیا ہے کہ کووِڈ۔19 ایک اِنتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اِس سے بچنے کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس سے دور رہ جائے۔اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بیماری سے بچنے کے لئے گھروں میں رہیں اور سماجی دُوری پر عمل کریں۔ذاتی صفائی ستھرائی کے حوالے سے اَیڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سے ہاتھ دھوئیں اور کھانسی چھینکتے وقت اَپنا منھ ڈھانپ لیں۔ایڈ وائزر ی میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی کے ایسے اَفراد کے رابطے میں نہ آئیں جو بخار یا کھانسی میں مبتلا ہو اور اگر کوئی بھی شخص بخار ، کھانسی میں مبتلا ہو اور اُسے سانس لینے میں مشکل آتی ہوتو وہ طبی صلاح و مشور ہ لیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے ر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنأ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔بلیٹن میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف اِنڈین سسٹم آف میڈ یسن جے اینڈ کے آیوش اَدویات کو تقسیم کررہی ہے جس میں قوت مدافعت بڑھا دینے والی،امیونو موڈلیٹر ، دافع تکسید (اینٹی آکسیڈینٹ)، دافع دبائو(اینٹی سٹریس) ،مقوی استحالہ( میٹابولزم ریگولیٹر) ، دافع حساسیت (اینٹی الرجک) ، بخار کو کم کرنے والی(اینٹی پائیرٹِک) ، دافع سعال( اینٹی ٹیشو) ، پھیپھڑوںکی راحت وغیر ہ ادویات شامل ہیں کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران دی جاتی ہے۔ محکمہ اَب تک 9.95 لاکھ لوگوں کو اَدویات فراہم کرچکا ہے جس میں مختلف فرنٹ لائن ورکر ، سینئر شہری، پی آرآئیز ، پولیس ،نیم فوجی شخصیات اور عام لوگ شامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ اَحتیاطی تدابیر اور یوگا تھراپی کا لوگوں کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ طرزِ زندگی اور ذہنی عوارض کا خیال رکھیں تاکہ اِس وَبائی مرض کے دوران جسمانی اور ذہنی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔لوگوں سے کہا کیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کی جانے والی اَیڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ لوگوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی جانکاری پر ہی بھروسہ کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نہ اَفواہیں پھیلائیں اور نہ اُن پر کان دھریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا