ڈول ہستی پاور اسٹیشن پر آن لائین تربیتی پروگرام اختتام پذیر

0
0

پروگرام فیکلٹی اور منیجنگ ڈائریکٹر کیو ایم ایس سرٹیفکیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈنے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈول ہستی پاور اسٹیشن پر منعقدہ تین روزہ آن لائین تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا جس کا موضوع ’آئی ایم ایس اویئرنیس پروگرام ‘ تھا ۔واضح رہے یہ تربیتی پروگرام کیو ایم ایس سرٹیفکیشن سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلورو کے اشتراک سے کیا گیا جسمیں سنجے کمار کوشک ،پروگرام فیکلٹی اور منیجنگ ڈائریکٹر کیو ایم ایس سرٹیفکیشن سروسز نے ڈول ہستی پاور اسٹیشن کے ملازمین کو تربیت فراہم کی ۔واضح رہے اس تین روزہ آن لائین تربیتی پروگرام کا افتتاح بائیس فروری کو پاور اسٹیشن کے تربیتی ہال میںکیا گیا تھا ۔وہیں اس کی اختتامی تقریب میں جی سی سنہا ڈپٹی جنرل منیجر الکٹریکل، جگروپ کمار سینئر منیجر الکٹریکل اور دیگر افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا