کہا بندھو رکھ میں شیڈ کی تعمیر کیلئے انیس لاکھ روپئے منظور کئے گے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں جے ایم سی کی جانب سے کئی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔وہیں میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا اور ٹیم نے یہاں جموں کے بندھو رکھ میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔واضح رہے اس مقام پر سوچھ بھارت مشن کے تحت شیڈ اور چہار دیواری کا کام کروایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر میئر موصوف کو جانکاری فراہم کی گئی کہ پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کیلئے یہا ں سہولیات میسر ہیں اور کئی وارڈو ں سے یہاں پلاسٹک جمع کیا جا تا ہے۔وہیں میئرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہاں شید کی تعمیر کیلئے 19لاکھ روپئے منظور کئے گے ہیں ۔انہوںنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جے ایم سی کا تعاون کیا جائے تاکہ سوچھ بھارت کے مشن میںکامیابی حاصل ہو سکے۔