مقامی عوام اور طلباء نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے یہاںآزاد پبلک ہائی اسکول پلما راجوری میں کمپیوٹر فراہم کئے گے۔اس موقع پر کمپیوٹر اور دیگر متعلقہ ساز و سامان بھی فراہم کیا گیا جس سے طلباء میں کمپیوٹر کی تعلیم کو فروغ ملے گا ۔واضح رہے سرحدی اور پسماندہ علاقہ جات میں طلباء کی تعلیم کے سلسلے میںفوج کی جانب سے کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔وہیں فوج کی جانب سے آزاد پبلک ہائی اسکول میں کمپیوٹر فراہم کئے گے تاکہ ڈیجیٹل دور میں طلباء کمپیوٹر ی تعلیم سے آراستہ ہوں۔اس دوران مقامی عوام اور طلباء نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔