شیخ نذیر کی چھٹی برسی کے موقع پر این سی کا خراج عقیدت

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سابق جنرل سیکریٹری شیخ نذیر احمد کی چھٹی برسی کے موقع پر نیشنل کانفرنس نے ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال کی قیادت میں خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر کمال نے کہا کہ مرحوم کو ان کی سادگی،سماجی خدمات اور دیگر خوبیوں کی وجہ سے تادیر یاد رکھا جائے گا ۔ اس سلسلے میں یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں نیشنل کانفرنس لیڈران اور کارکنان نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔وہیں ڈاکٹر کمال نے کہاکہ مرحوم عوام کے کام محنت و لگن کے ساتھ انجام دیے ،بالخصوص غرباء کو ترجیحات میں شامل کیا اور پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط کیا ۔اس موقع پر صوبائی سیکریٹری شیخ بشیر احمد نے مرحوم کی خدمات کو یاد کیا اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔وہیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کو اہتمام بھی کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اس موقع پر عبدالغنی ملک، فاروق مغل، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن، غلام رسول، غلام علی چسانہ، امتیاز احمد،کوثر ملک ، ضیاء ملک و دیگران موجود تھے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا