کہا جموں وکشمیر ریاست کا درجہ اسمبلی انتخابات سے قبل بحال کیا جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ اور مشن سٹیٹ ہوڈ کے صدر سونیل دمپل کی قیادت میں یہاں جموں میں ایک احتجاج کیا گیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے جموںو کشمیر میں اسمبلی انتخابات کروانے کا مطالبہ کیا۔وہیں دمپل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر ریاست کا درجہ اسمبلی انتخابات سے قبل بحال کیا جائے۔۔انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموںو کشمیر میں نمائندہ حکومت اور جمہوریت بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیںتاکہ عوامی مسائل کا ازالہ ہو سکے۔انہوںنے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ڈوگرہ ریاست کا درجہ فوری بحال کیا جائے اور جموں و کشمیر میں اسمبلی حد بندی مکمل کی جائے۔دمپل نے اس موقع پر اراضی قوانین اور ڈومیسائل کو مسترد کیا اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کیلئے سو فیصد روزگاریں محفوظ کی جائیں۔