ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے جموں سمارٹ سٹی منصوبوں کا جائیزہ لیا

0
0

جاری کاموں کی رفتار اور ٹینڈر طلب کرنے کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی
جموں؍؍لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے آج یہاں راج بھون میں جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر جموں ، سی ای او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ ، کمشنر جے ایم سی ، وائس چئیر مین جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ایڈیشنل سی ای او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ اور متعلقہ محکموں اور ایجنسیوں کے نمائندگان موجود تھے ۔ دورانِ میٹنگ سی ای او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ نے مکمل کئے گئے منصوبوں سے متعلق مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ انہوں نے انٹی گریٹڈ کمان اور کنٹرول سنٹر، سمارٹ کھمبوں ، ایڈ پینلوں ، آئی ٹی ایم ایس ، سمارٹ کارڈ ، ڈسپلے پینل اور شہری سہولیات کیلئے ای بل ادائیگی جیسے منصوبوں پر جاری پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے جاری سمارٹ سٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بین محکمہ جاتی تال میل پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو شہر میں نئے پارکنگ مقامات کے قیام کے امکانات کو تلاش کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے حال ہی میں چالو کئے گئے کثیر السطحی کار پارکنگ و کمرشل کمپلیکس کے باہر سمارٹ ڈسپلے نصب کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ جس میں دستیاب پارکنگ سلاٹ سے متعلق جانکاری دستیاب رہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا