جموں// ایس ایس پی جموں شری دھر پاٹل نے بدھ کے روز یہاں منشیات کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے ہم پوری طرح سے کوشاں ہیں۔
موصوف نے کہا کہ اس مہم کا مقصد لوگوں میں منشیات کے متعلق جانکاری کو عام کرنا ہے۔