بھلیسہ کے چلی پنگل علاقہ میں سڑک حادثے میں نوجوان کی موت

0
0

بے روزگاری سے نجات پانے کے مقصد سے خریدی گئی گاڑی زندگی کے خاتمے کا سبب بن گئی
محمد اسحٰق عارفؔ

اخیار پور؍؍بھلیسہ کے چلی پنگل علاقہ میں سڑک کے ایک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ایکو وین جو سنوارا سے ملک پورہ کی طرف جا رہی تھی،سنوارا سے کچھ ہی فاصلے پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر 500میر گہری کھائی میں جا گری اور سنوارا گائوں سے ہی تعلق رکھنے والا 28سالہ نوجوان سجا د احمد وانی ولدِ محمد حسین وانی جو وین کو چلا رہا تھا،موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ذرائع کے مطابق سجاد احمد نے چند روز قبل ہی یہ ایکو وین اس مقصد سے خریدی تھی کہ اپنا روزگار کما کر اپنے بال بچوں کی ضروریات پوری کر سکے۔مگر کسے خبر تھی کہ یہ ایکو وین اُس کی بے روزگاری نہیں بلکہ اُس کی زندگی کے خاتمے کا ہی سبب بن جائے گی۔ حادثے کی خبر سُن کر پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کو بازیاب کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی اور ضروری قانونی لوازات کے بعد نعش کو لواحقین کے سُپرد کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بعد منگل کے روز ہی نم آنکھوں کے ساتھ سُردِ خاک کیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا