فاروق قیصر (ایس پی )ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی ساتوں بٹالین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ایس سپورٹس کلب اور آر ایم پبلک اسکول چواہدی جموںکے اشتراک سے ’سائبر اخلاقیات اور ڈیجیٹل فٹ پرنٹس‘ پر ایک سیمینار منعقدکیا گیا جہاں طلباء اور اساتذہ کو ڈیجیٹل دور کے جرائم اور اس ضمن میں اپنائی جانے والی اخلاقیات کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔اس موقع پر فاروق قیصر (ایس پی )ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی ساتوں بٹالین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وہیں انجینئر وکاس رازدان آئی ایس اے سی اور محمد یاسین کچلو سائبر سکیورٹی ماہر جموں وکشمیر نے خصوصی مقرر کے طور پر سیمینار میں شرکت کی جہاں صدر جی ایس سپورٹس کلب انجینئر اتل سدن اور ڈائریکٹر آر ایم پبلک اسکول رکشن مینگی بھی موجو دتھے۔اس موقع پر خصوصی مقررین نے ’سائبر اخلاقیات اور ڈیجیٹل فُٹ پرنٹس ‘کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا جہاں شرکاء کو سائبر جرائم کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔وہیں مہمان خصوصی فاروق قیصر (ایس پی) ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر پی ساتویں بٹالین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جی ایس سپورٹس کلب اور ٹیم کو ایسے پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ طلباء اس پروگرام سے جانکاری حاصل کر کے اپنے والدین تک پہنچائیںتاکہ سماج ایسے جرائم سے واقف ہو سکے۔