راجوری درہال سڑک خستہ حالی کا شکار

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر سے خصوصی مداخلت کی اپیل
عارف قریشی
راجوریراجوری درہال سڑک کی خستہ حالت نہ صرف مسافروں کی جانوں کو خطر ے میں ڈال رہی ہے بالکہ مسافروں کو اپنی منازل تک پہنچنے میںکئی طرح کی دشواریوں کا سامناکر نا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے پسنجر گاڑیوں کی تعداد میں بھی کمی رونما ہو رہی ہے کیونکہ مسافر خود کو محفوظ رکھنے کی خاطر ذاتی گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن سڑک کی خستہ حالت کئی طرح کی پریشانیوں کو سامنے لا رہی ہے ۔واضح رہے اس سڑک پر کشادگی اور تارکول کا کام چھ برس قبل شروع ہوا تھا اور اب بھی سست روی سے جاری ہے ۔اس ضمن میں گزشتہ کئی ماہ سے مقامی عوام سراپا احتجاج ہے جس پر متعلقہ محکمہ جات خاموش تماشاہی بنے ہوئے ہیں ۔اس سلسلہ میں مقامی عوام نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کی جائیں تاکہ مشکلات سے نجات مل سکے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا