سات آن لائن خدمات شروع کیں ، طلاب کیلئے 19لرنرس ٹیسٹ مراکز کا اِی۔ اِفتتاح کیا
جموں وکشمیر ٹرانسپورٹ رعایتی سکیم کے تحت حاصل کی گئی بسوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج یہاں گلشن گرائونڈ میں منعقد ہ 32ویں نیشنل روڈ سیفٹی ماہ اور فٹنس میلے کی اِختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سات آن لائن خدمات اور جموںوکشمیر پالی تکنیک اور آئی ٹی آئی مراکز کے طلاب کے لئے 19 لرنرس ٹیسٹ مراکز کا اِی۔ اِفتتاح کیا اور جموںوکشمیر ٹرانسپورٹ رعایتی سکیم کے تحت حاصل کی گئی بسوں کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔
دوران تقریب لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے روڈ سیفٹی سے متعلق جانکاری عام کرنے اور ٹریفک کے قواعد و ضابط پر عمل پیرا رہنے کی اِفادیت کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے کہاکہ روڈ سیفٹی ہفتے سے روڈ سیفٹی ماہ تک کے سفر سے یہ عیان ہے کہ سڑک حادثوں میں اضافہ ایک نازک مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے کے لئے متواتر کوششیں کر رہی ہے اور روڈ سیفٹی کا یہ ماہ بھی ایسی ہی ایک کوشش تھی ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹریفک پولیس عملے کو اَپنے فرائض تن دہی اور لگن سے ادا کرنے کے لئے سراہا ۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف ٹرانسپورٹ محکمہ اور ٹریفک پولیس بلکہ تمام متعلقین کی اِجتماعی کوششیں اس ضمن میں مثبت نتائج کے لئے لازمی ہے ۔ انہوںنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو روڈ سیفٹی پر یوٹی سطح پر سلوگن مقابلے کا انعقاد کرنے کے لئے کہا اور ہر ماہ محفوظ ڈرائیونگ شاپو ں کا انعقاد کر نے کا مشورہ دیا۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ متعدد اِقدامات اُٹھا رہی ہے تاکہ نئی ٹیکنالوجیوں کی مداخلت سے جدید ضرورت کے مطابق روڈ سیفٹی کو ہموار کیا جاسکے۔
اُنہوں نے روڈ سیفٹی میکانزم کو ہموار کرنے کے لئے تمام شراکت داروں کے تعاون اور برادری کی شراکت کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اَپنے اِفتتاحی خطبے میںکمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ ہردیش کمار نے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں شروع کئے گئے ماہانہ پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔
……۲……
……۲……
ایڈیشنل ڈپٹی جنرل پولیس (ہیڈ کوارٹر) عبدالغنی میرنے یوٹی بھر میں روڈ حادثات کو کم کرنے کے لئے تکنیکی مداخلت کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس بار سڑک کی حفاظت سے متعلق ایک ماہ کا پروگرام اس مقصد کے ساتھ منعقد کیا گیا تھاتاکہ حفاظت کا پیغام اور زندگی کی اہمیت زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے گی۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار، آئی جی پی جموں مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر جموں سشما چوہان ،ٹرانسپورٹ کمشنر پردیپ کمار ، ٹرانسپورٹرس ، ڈیلرس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ ٹریفک کے اَفسران ، مختلف کالجوں کے طلبأ اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔