میلبورن، 19 فروری (یواین آئی) چوتھی سیڈ روس کے ڈینیل میدویدیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں سیڈ یونان کے استیفانوس سیتسپاس کو جمعہ کے روز مسلسل سیٹوں میں چھ۔چار، چھ۔دو، سات۔ پانچ سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کرلیا۔
میدویدیف نےیہ سیمی فائنل مقابلہ دو گھنٹے نو منٹ میں جیتا۔ ان کا اتوار کے روز فائنل میں دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اور آٹھ مرتبہ کے فاتح سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ ہوگا۔
دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی میدویدیف کو میچ میں تیسرے سیٹ کے علاوہ سیتسپاس سے کوئی چیلنج نہیں ملا۔ انہوں نے میچ میں 46 ونرس لگائے اور اپنی پہلی سروس پر 88 فیصدی پوائنٹ جیتے۔ روسی کھلاڑی نے میچ میں صرف 21 غیرضروری غلطیاں کیں۔