ڈی سی ، ایس ایس پی کو ضلع ہسپتال اُدھمپور میں کرونا ویکسین دی گئی

0
0

ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ بھی لیا اور اعتماد کا مظاہرہ کیا
نرندر سنگھ ٹھاکر

ادھمپور؍؍ضلع ہسپتال ادھمپور میں ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلہ اور ایس ایس پی ادھمپور سارگن شکلا کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی ۔اس موقع پر دونوں آفیسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہر شخص کو اپنی باری پر یہ ویکسین لینی چاہئے تاکہ وبائی مرض کرونا وائرس کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے ۔وہیں اس موقع پر دونوں آفیسران نے رہنماء خطوط کے مطابق نگرانی وارڈ میں آدھہ گھنٹہ گزارا جہاں انہیں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمی نے کووڈ ویکسین کی پروویژنل سرٹیفکیٹ بھی دی ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ بھی لیا اور اعتماد کا مظاہرہ کیا ۔وہیں سی ایم او ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ نے ڈپٹی کمشنر موصوف کو ٹیکہ کاری مہم کی کامیابیوں کے متعلق جانکاری فراہم کی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا