یہ میراخواب ہے کہ اپنے گرو اور تائیکوانڈو کھیل کے بانی وشال شرما کے نام پر کچھ بڑا:اتل پنگوترہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ کورین کلچرل سنٹر ، نئی دہلی اور سیمسنگ (جنوبی کوریا) کی حمایت سے ، جموں و کشمیر تائیکوانڈو ایسوسی ایشن (جے کے ٹی اے) نے وشال میموریل جے کے ٹی اے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر تقریباً 2000 کھلاڑیوں کو شامل کر کے ریکارڈ توڑنے کامستحکم فیصلہ لیا ہیجس کا انعقاد 20 اور 21 فروری کو ایم اے اسٹیڈیم کے نیو انڈور ہال میں ہوگا۔اس نوعیت کا پہلا پروگرام 20 فروری کو تمام 20 اضلاع میں بیک وقت منعقد کیا جائے گا جس میں ملک میں تائیکوانڈو کے کھیل کو جموں و کشمیر کے مرکز بنانے کے واحد مقصد کے ساتھ یوٹی کی افتتاحی تقریب ہوگی اور21 فروری کو تمام اضلاع مذکورہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کریں گے۔اس سلسلے میں اتل پنگوترہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’میرا یہ خواب ہے کہ میں اپنے گرو اور سابقہ جموں و کشمیر ریاست میں تائیکوانڈو کھیل کے بانی وشال شرما کے نام پر کچھ بڑا کرنا چاہتا ہوںاورجے کے ٹی اے کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک انوکھا ایونٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک ریکارڈ ہوگا جس میں 2000 سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا میں نے اس پروگرام کے انعقاد کے لئے جے کے ٹی اے سے رابطہ کیا تھا اور خوش قسمتی سے ایسوسی ایشن نے میری درخواست پر اتفاق کیا اور مقابلہ کو منظور کرلیا۔