لوہائی ملہار سے نیشنل کانفرنس کے وفد نے دویندر رانا سے کی ملاقات

0
0

مقامی عوام کے مسائل پر ہوا تبادلہ خیا ل،رانا نے متعلقہ انتظامیہ سے مسائل اٹھانے کی یقین دہانی کروائی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع کٹھوعہ کے لوہائی ملہار سے نیشنل کانفرنس کے ایک وفد نے یہاں جموں میں صوبائی صدر نیشنل کانفرنس دویندر سنگھ رانا سے ملاقات کی جہاں مقامی عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفد نے کہا کہ عوام کے مسائل کے ازالے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھا ئے جا رہے ہیں۔لوہائی ملہار سے ڈی ڈی سی انتخابات لڑنے والے تیرتھ رام کی قیادت میں وفد نے صوبائی صدر کے ساتھ سڑکوں کی ابتر حالت،بجلی،پانی،بنیادی ضروریات، طبی سہولیات اور دیگر اہم مسائل کو زیر بحث لایا اور کہا کہ ان مسائل کے ازالے کیلئے حکام اعلیٰ سے بات کی جائے ۔وہیں رانا نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحات پر متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا تاکہ ان کا ازالہ ہو۔ اس موقع پر سرپنچ لوہائی عبدالغنی،فاروق احمد بٹ و دیگران موجود تھے ۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا