پونچھ کے ساوجیاں میں روڈ سیفٹی پر بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

مقامی ڈرائیوروں اور طلباء کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں میں روڈ سیفٹی پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا س میں مقامی ڈرائیورں اور عوام کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاء کو روڈ سیفٹی کے سلسلے میں پوسٹروں اور بینروں کی مدد ست جانکاری فراہم کی گئی جہاں مقامی پولیس اور اسکولی طلاب نے شرکت کی ۔واضح رہے روڈ سیفٹی کے سلسلے میں فوج کی جانب سے کئی مقامات پر ایسے کیمپوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔وہیں ضلع پونچھ کے ساوجیاں میں فوج کی جانب سے بیداری پروگرام کیلئے مقامی عوام نے فوج کے فلاحی اقدامات کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا