فوج کی جانب سے پونچھ کے پٹھانہ تیر میںروڈ سیفٹی پر ورکشاپ کا انعقاد

0
0

شرکاء کو ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سڑکوں پر حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جار ی ہے ۔وہیں روڈ سیفٹی ماہ بھی منایا جا رہا ہے ۔علاوہ ازیں عوام کو بیدار کرنے کے سلسلے میں فوج کی جانب سے بھی اقداماتکئے جا رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں ضلع پونچھ کے ہائر اسکنڈری اسکول پٹھانہ تیر میں فوج کی جانب سے روڈ سیفٹی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ درائیونگ کے دوران ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی ہدایات جاری کی گئیں۔وہیں مقررین نے کہا کہ حادثات میں سیٹ بیلٹ اکسٹھ فیصد حادثات موت کے خطرات کو ٹال سکتی ہے جبکہ ہیلمٹ پینتالیس فیصد خطرناک زخموں سے بچا سکتا ہے ۔اس موقع پر اسکول کے بڑی تعدادمیں طلباء نے بھی شرکت کی اور ٹریفک قوانین کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا