جی ڈی سی درہال میں عالمگیریت اور اعلیٰ تعلیم پر سیمینار کا انعقاد

0
0

فرحانہ کوثر،سلمہ آغااور ہسیم احمد نے اول،دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں
لازوال ڈیسک

راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج درہال میں شعبہ سیاسیات کی جانب سے عالمگیریت اور اعلیٰ تعلیم پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کی کالجوں کے طلباء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل پروفیسر سمانیش جسروٹیہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شعبہ سیاسیات کو سیمینار منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم طلباء کو سنہرے مواقع فراہم کر رہا ہے تاکہ طلباء اس ترقی یافتہ دور میں فوائد حاصل کر سکیں ۔اس موقع پر مہمان ذی وقار ڈاکٹر اشفاق رضا ء نے بھی موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں ڈاکٹر احسان، ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ریاض نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔وہیں سیمینار میںفرحانہ کوثر،سلمہ آغااور ہسیم احمد نے اول،دوم اور سوم پوزیشنیں حاصل کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا