ناظم سیاحت نے زیارت گاہوں پر ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا جائزہ لیا

0
0

حکومت پلگرم سیاحت سرکٹ کوفروغ دینے پر توجہ دے رہی ہے۔ ڈاکٹر جی این اِیتو
سری نگر؍؍ناظم سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این اِیتو نے نے آج وادی کشمیر میں زیات گاہوں کے مقامات پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جس کے تحت محکمہ کام انجام دے رہا ہے۔منصوبوں میں سرائیوں کی ترقی ، پارکنگ ، عوامی سہولیات ، روشن کاری ، وضو خانے کی جگہوں ، زمین کی تزئین کے علاوہ تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش کے کاموں سمیت مقامات کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا خیال کیا گیا۔ناظم سیاحت ، اوقاف محکمہ خواجہ محمد طارق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایم اینڈ ڈبلیو سیاحت سیّد ظہور نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے حضرت مخدوم صاحبؒ اور خانقاہِ معلی کے زیارت گاہوں کا دورہ کیا۔ناظم سیاحت نے کہا کہ وادی میں وبائی امراض کے بعد سیاحت کو اچھا مقام حاصل ہو رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کشمیر میں پلگرمیج ٹوراِزم سرکٹ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔جموں و کشمیرپلگرم سیاحت سے مالا مال ہے اور اس ضمن میں پلگرم مقامات کی ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے جموں وکشمیر کے اندر اور بیرون سے آنے والے سیاحوں کو اِضافی سہولیات کی فراہمی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔ڈاکٹر ایتو نے کہا کہ بڑی تعداد میں عقیدت مند ، مقامی افراد اور سیاح ہر برس ان قابلِ احترام زیارت گاہوں کو دیکھتے کے لئے آتے ہیںجس کے لئے ہر طرح سہولیت میسر ہونی چاہیئے ۔زائرین کی سہولیت کے لئے ناظم سیاحت نے کہا کہ ان مقامات پر بجٹ اور اعلیٰ درجے کی رہائش دونوں تعمیر کی جائیں گی اور منظوری کے لئے مرکزی وزارتِ سیاحت کو 2.76 کروڑ روپے کے منصوبے پیش کئے گئے ہیں۔اثاثوں کی مستحکم پر روشنی ڈالتے ہوئے ناظم سیاحت نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ سیاحت کے زیر اِلتوا ٔتمام منصوبوںجلد از جلد مکمل ہونے کو یقینی بنائیں تاکہ ان مقامات پر آنے والے عقیدت مندوں کو کسی بھی دقت کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ انہوں نے حالیہ برف باری کی وجہ سے فوری طور پر مرمت کے کاموں اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کو بھی یقینی بنانے کے لئے کہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا