مہتا نے ای ۔ کبیر پے منٹ سسٹم کا آغا ز کیا

0
0

جموں؍؍فائنانشل کمشنر خزناہ ڈاکٹر ارون مہتا نے آج یہاں جموںوکشمیر کے لئے ریزرو بینک آف انڈیا کے ای۔ کبیر ادائیگی نظام کا رسمی آغاز جنرل منیجر آر بی آئی جموں اور ڈائریکٹراکائونٹس اینڈ ٹریجریز محکمہ خزانہ کی موجودگی میں کیا۔آر بی آئی کا نیا ادائیگی نظام سرکاری ادائیگیوں کے لئے موجودہ نظام کی جگہ لے گا اور آر بی آئی کے ای۔ کبیر کے ذریعے تمام سرکاری ادائیگیاں بشمول ملازموں کی تنخواہیں اور پنشنروں کے پنشن بھی شامل ہیں۔واضح رہے جموںوکشمیر پہلی یونین ٹریٹری ہے جہاں ای۔ کبیر ادائیگی نظام کا 2.9 ویژن لاگو کیا جارہا ہے ۔ ابتداً ای۔ کبیر سول سیکرٹریٹ ٹریجری میں لاگو کیا جائے گا جس کے بعد دیگر ٹریجریوں میں بھی اس نظام کا آغاز کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ نئے ادائیگی نظام سے یوٹی میں مالی نظم و ضبط کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ اس نظام میں 50 ہزار ادائیگیاں بیک وقت کی جاسکتی ہے۔فائنانشل کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ نظام سے تمام سرکار ی مالی لین دین آر بی آئی براہ راست کرے گا اور اس میں کسی بھی بینک کی مداخلت نہیں ہوگی ۔ نظام کے قیام سے ادائیگیوں کا تعطل پر قابو پایا جائے گا اور ٹرانزٹ میں کاغذی ووچروں کا ہونے کا بھی خطرہ نہیں رہے گا۔ ویب پر مبنی مربوط نظام ٹریجری نیٹ کے ذریعے تمام ٹریجریز ای۔ کبیر پلیٹ فارم پر رسائی کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔صدر جے کے بینک راکیش کول،ناظم اکاؤنٹس اینڈ ٹریجریز جموں نیرج گپتا، چیف اکاؤنٹس آفیسر ڈی جی اے ٹی انودِیپ کور ، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل اکاؤنٹس اینڈٹریجریز محمد اقبال ، اسسٹنٹ جنرل منیجر آر بی آئی جموںبھاوک آہوجا، سینئر ٹیکنیکل ناظمین این آئی سی جموں سلیم خان ، جتندرپال سنگھ اور ٹیکنیکل ڈائریکٹر این آئی سی جموں راجیش کماراس موقعہ پرموجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا