دوحہ// ہندوستان اور قطر سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے ایک ٹاسک فورس کے قیام کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ساتھ ہی دونوں ممالک باہمی تجارت کو بھی کل وقتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اس شراکت داری سے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی سرمایہ کاری کا سلسلہ قائم ہوگا۔ قطر میں ہندوستان کے سفیر ڈاکٹر دیپک متل نے ایک انٹرویو اس طرح کے خیالات کااظہار کیا۔
ڈاکٹر دیپک متل نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی (کیوا?ئی اے)سرمایہ کاری کے فروغ کے سلسلے میں ہندوستان میں ایک دفتر کھولنے جارہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال قطر میں ایک انڈین یونیورسٹی کا پہلا کیمپس اور تین نئے انڈین اسکول کھولنے کا منصوبہ ہے۔
انٹرویو میں ڈاکٹر متل نے مزید بتایاکہ ’’قطرانویسٹمنٹ اتھارٹی ہندوستان میں ایک نیا دفتر قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔‘‘
انہوں نے بتایاکہ’’دونوں ممالک کی قیادت کے لئے سرمایہ کاری اولین ترجیح ہے۔ گذشتہ برس دسمبرمیں وزیراعظم نریندرمودی اور قطرکے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے درمیان گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ہندوستان اورقطر کے درمیان سرمایہ کاری سے متعلق مشترکہ ٹاسک فورس قائم کیا جائے گا جو ہندوستان اور قطر کے مابین سرمایہ کاری کے لئے سہولت فراہم کرے گا۔‘‘
قطر اورہندوستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے سلسلے میں ڈاکٹر متل نے کہا کہ ’’6000سے زیادہ ہندوستانی کمپنیاں پہلے ہی قطر میں تعمیراتی وتوانائی، انفارمیشن ٹکنالوجی، خوراک اور مشروبات، سروس انڈسٹری، ہوسپیٹیلیٹی سیکٹر، تعلیم کے شعبہ سمیت بہت سے شعبوں میں موجود ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ’’وبا کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت میں زبردست اضافہ ہواہے، جو اس سال مارچ میں ہندوستانی مالی سال کے ا?خر تک تقریبا 11 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
قطر میں مقیم ہندوستانی طلبہ کی تعلیم کے سلسلے میں ڈاکٹرمتل نے کہا کہ’’2021میں قطر میں تین نئے انڈین اسکول کھولے جانے کی امید ہے۔ ابھی ہمارے پاس قطر میں 18انڈین اسکول ہیں اور تقریبا 50,000طلبہ زیرتعلیم ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ’’تعلیم مکمل کرنے کے بعد ہندوستان طلبہ وطالبات اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے ہندوستان یا دیگر مقامات پر جاتے ہیں لیکن اب انہیں قطر میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکتاہے۔ اس کے لئے اس سال کے ا?خر تک قطر میں پونے میں واقع ساوتری بائی پھولے یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کے لئے کام جاری ہے جو وہاں شعبہ ہیومینیٹیز اور کامرس ڈپارٹمنٹ قائم کرے گا۔‘‘