جموں وکشمیر کے کئی اضلاع سے شعراء نے شرکت کر اپنے کلام پیش کئے
طیب رضا جیلانی
مہور//بزم وادی انس گوجری ادب مہور کی طرف سے ایک آن لائن نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا گیاجسمیں جموں کشمیر کے ہرضلع سے شعراء نے حصہ لے کر اپنا کلام لکھت اور ریکاڈنگ کی شکل میں پیش کیا۔وہیںایوانِ صدارت میں کئی بڑی شخصیات موجود تھیں جبکہ مشاعرے کی صدارت مفتی نزیر احمد قادری نے کی ۔ اس موقع پرمہمان خصوصی میاں محمد یوسف اور اسلم جملانوی مہمان ذی وقار کے طور پر شریک ہوئے جبکہ شازیہ چوہدری اور مصروف گلابگڑھی معاون اور نگران چوہدری ادریس شاد اور نسیم گلابگڑھی بھی موجود رہے۔علاوہ ازیںسابقہ وزیر اعجاز احمد خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر خدا بخش مہجور ،نیاز احمد نیاز راہی، منظور مہاکنڈی ،محمد یوسف رضوی، مظفرحسین شاد ،محمدفاروق عاجز ،ممتازعلی خاکسار ،محمد مشتاق کھٹانہ ،طیب رضا جیلانی ،طالب حسین طالب ،معراج احمد نسیم، مقصوداحمد نقشبند ، محمد رفیع سیلانی ،علی آفتاب بھلیسی، مشتاق احمد فانی، ممتاز احمد چوہدری راجوروی، محمد رشید قدیری، نسیم گلابگڑھی، خدا بخش خیالی ،محمد ادریس شاد، تاج الدین تاج نے اپنے کلام پیش کئے