جشنِ زریں کا آغاز 13جون ہوگا اور یہ دِن بطورِ یومِ تاسیس بھی منایا جائے گا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جمیل انصاری/کانسپورہ بارہمولہ میں ادبی مرکز کمراز کے صدر دفتر پر نو منتخب مجلسِ عاملہ کا پہلا اجلاس صدرِ ادبی مرکز کمراز محمد امین بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز ممبران کے باہمی تعارف سے ہوا۔ اس کے بعد صدرِ مرکز محمد امین بٹ نے مرکز کا آئین سطر بہ سطر اس غرض سے پڑھا تاکہ شرکاء ِممبران آئین سے مستفید ہوسکیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عزیز حاجنی اتفاقِ راے کے ساتھ دوبارہ مرکز کے سرپرست نامزد کئے گِے۔ مرکز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی نے میٹنگ کا ایجندا پیش کیا۔ اجلاس میں نئی تعلیمی پالسی کے تناظر میں 21فروری کو یومِ مادری زبان منانے کی تیاریاں، گولڈن جوبلی تقریبات منانا، آئینی ترمیم کی ضرورت، تشکیلِ ایڈوائزی بورڈ، صدر دفتر عمارت کی ضروریات ،اخراجات اور وسایل کے مسایل اور رسالہ ’’پرو‘‘ کی اشاعت پر خصوصی غور و خوض کے بعد بہت ہی اہم فیصلے لئے گئے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ مرکز کے رسالہ ’’پرو‘‘ کا گولڈن جوبلی نمبر بھی جشنِ زریں تقریبات کے دوران اجراء کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ مرکز کے سابق صدر ڈاکٹر سید شجاعت بخاری اور سابق نائب صدر اول عتیقہ بہن جی کی شخصیت اور کارناموں پر ’’پرو‘‘ رسالہ کا خصوصی نمبر بھی جلد سے جلد ترتیب دیا جائے گا۔ میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ’’بیادِ اسلاف تقریب‘‘ جشنِ زریں تقریبات کا خصوصی حصہ ہوگی۔اجلاس میں کئی ممبران نے مرکز کو تقریباً 50 ہزار روپے بطورِ عطیہ پیش کئے۔اجلاس کے دوران صدر دفتر کی تکمیل اور تزئین کے حوالے سے مرکز کے سرپرست ڈاکٹر عزیز حاجنی، سابق صدرِ مرکز فاروق رفیع آبادی اور اُن کی پوری ٹیم کی کارکردگی کی بھی سراہنا کی گئی۔ اجلاس میں مرکز کے رسالہ ’’پرو‘‘ کے لئے ایڈیٹوریل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا جو اس طرح سے ہے:محمد امین بٹ(نگران)،ضمیر انصاری(ایڈیٹر)،فاروق شاہین، شاکر شفیع، عبدالخالق شمس، رشید روشن، نادم بخاری (معاونین) جبکہ تکنیکی معاون جمیل انصاری نامزد ہوئے۔اجلاس میں اہم معاملات کی عمل آوری کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ یہ کمیٹیاں مرکز کے کام کو سرعت کے ساتھ آگے بڑھائیں گی۔ اجلاس میں جو کمیٹیاں تشکیل دی گئیں وہ اس طرح سے ہیں۔(ایڈوائزی کونسل کے لئے کمیٹی)ڈاکٹر عزیز حاجنی،محمد امین بٹ،شبنم تلگامی،ضمیر انصاری۔(گولڈن جوبلی تقریبات کمیٹی):نگران صدرِ ادبی مرکزمحمد امین بٹ، ممبران:شبنم تلگامی، مجید مجازی، ضمیر انصاری، مزمل مسعودی، منصور منتظر، ڈاکٹر ریاض الحسن۔(ترمیمِ آئین کمیٹی):نگران:جاوید اقبال ماوری،ممبران:شبنم تلگامی،عبدالخالق شمس، شاکر شفیع، جی ایم توحیدی۔(مضمون نویسی کمیٹی):نگران:سید اختر منصور، ممبران:ظہور ہائیگامی، جی ایم ماہر، فاروق سمبلی، بشیر منگوال پوری، منصور منتظر، ممتاز بخاری۔(این اِی پی فالو اَپ کمیٹی):نگران:محمد امین بٹ،ممبران:سید اختر منصور،شبنم تلگامی، شاکر شفیع، جی این شاکر۔اجلاس میں عہدہ داران کے علاوہ اکیس اکائیوں کے ممبران نے شرکت کی۔