بانڈی پورہ، پلوامہ، شوپیان اور گاندربل سے سرکردہ سیاسی

0
0

کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، الطاف بخاری نے خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر//بانڈی پورہ، پلوامہ، شوپیان اور گاندربل سے سرپنچ سمیت سرکردہ سیاسی کارکنان نے پیر کو لال چوک دفتر سرینگر میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری، سنیئر نائب صدر اور سابقہ وزیر غلام حسن میر، نائب صدر عثمان مجید، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن سرینگر ملک آفتاب، میڈیا ایڈوائزر طارق اندرابی، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، ضلع صدر بانڈی پورہ سید شفاعت کاظمی،گاندر بل سے جاوید احمد، پارٹی کارڈی نیٹر جنوبی کشمیر شوکت غیور، جنرل سیکریٹری وضلع صدر بانڈی پورہ محمد یوسف میر،بی ڈی سی چیئرمین حاجن نذیر احمد اور بانڈی پورہ سے جاوید احمد میر موجود تھے۔ سرپنچ اجاس ای عبدالرشید خان کے علاوہ بانڈی پورہ ضلع کے مختلف علاقوں سے سیاسی کارکنان ممتاز احمد، محمد مقبول راتھر، حبیب اللہ راتھر، نصیر احمد میر، ممتاز احمد راتھر، فیاض احمد میر، غلام محمد لون، شوکت احمد راتھر، طارق احمد حجام، نصیر احمد میر اور فیاض احمد راتھر نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔اس کے علاوہ پلوامہ گاندربل اور شوپیان سے جاوید احمد جاوید، محمد عباس کوہلی، نور حسین کوہلی، محمد شفیع گوجری، محمد یٰسین تیلی اور مختار احمد میر بھی اپنی پارٹی کا حصہ بن گئے۔ پارٹی صدر سیدمحمد الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کی یکساں تعمیر وترقی کی وعدہ بند ہے اور لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی نے ہمیشہ اُمسائل کو اُجاگر کیا ہے جن کا تعلق وسیع ترعام آدمی سے ہے، عوام اپنی پارٹی پر بھروسہ کرتے ہیں اور حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات میںشاندار کارکردگی ا،س بات کی عکاسی ہے۔ لوگ میرٹ پر سیاسی جماعتوں کو جج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم کھوکھلے نعرؤں اور سوشل میڈیا پر غلط دعوؤں سے اجتناب برتتے تھے ہیں، لوگوں نے ہم پر اپنا اعتماد جتایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ لگاتار ایسا ہی کرتے رہیں گے تاکہ ہمیاری کردگی زمینی سطح پر بہتر ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا