سرپنچ درشن کماری اور دیگر کئی لوگوں نے پی ڈی پی کا دامن تھاما

0
0

پی ڈی پی ضلع صدر دیہی جموں کی قیادت میںاجلا س منعقد،عوامی مسائل پر ہوا تبادلہ خیال
لازوا ل ڈیسک
جموں؍؍پی ڈی پی ضلع صدر دیہی جموں کے کے شرما نے یہاں بشناء حلقہ انتخاب کا دورہ کر کے مقامی عوام کے مسائل سماعت کئے ۔وہیں مقامی عوام نے کہاکہ بھاجپا کے اقتدار میں آتے ہیںعوامی مسائل میں اضافہ ہوا ہے ۔وہیں منعقد ہ اجلاس میں ضلع صدر دیہی کی قیاد ت میں سرپنچ درشن کماری اور دیگر کئی لوگوں نے پی ڈی پی کا دامن تھاما۔اس موقع پر کے کے شرما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کی عوام کے مسائل کا ازالہ نہیں ہو رہا ہے جہاں سب کا ساتھ اور سب کا وکاس ایک نعرہ ہی ثابت ہوا ۔انہوںنے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔اس موقع پر پی ڈی پی سینئر لیڈر ایس پی سنگھ چاڑک، کسان لیڈر منوہر سنگھ ،سرندر شرما ،رجت گپتا نائب صدر یوتھ اکائی ،سچن بھگت و دیگران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا