ڈوگری، اردو،ہندی،پنجابی اور انگریزی زبانوں کے شعراء نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍نمی ڈوگری سنستھا کی جانب سے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈوگری، اردو،ہندی،پنجابی اور انگریزی زبانوں کے شعراء نے شرکت کی ۔اس موقع پر شعراء اکرام نے کئی اہم موضوعات پر اپنے کلام پیش کئے جبکہتقریب کی صدارت معروف ڈگر فنکار کلبھشن سنگھ جموال نے کی ۔اس موقع پر شوکت جاوید چوہدری، بلراج بخشی، ڈاکٹر وجے پوری، ڈاکٹر آدھرش ملہوترا، ڈاکٹر پونم شرما،ڈاکٹر سوشیل بھولا، ترسیم مہاجن، سنینا کیلا،بی ایس جموال و دیگران نے اپنے کلام پیش کئے ۔وہیں ڈاکٹر کلبھوشن سنگھ نے این ڈی ایس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی اور کہا کہ یہ مشاعرہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔