کہا کئی گھوٹالے منظر عام پر آئے لیکن ان پر کوئی کاروائی نہیںکی گئی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے جموںو کشمیر این پی پی کے چیئرمین اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ نے کہا کہ سابق وزرائاورارکان اسمبلی کے گھوٹالوں کی تحقیقات کیلئے سی او آئی تشکیل دی جائے۔انہوںنے کہاکہ ان لوگوں نے بڑی دولت اکٹھی کر رکھی ہے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے ۔سنگھ نے کہاکہ حکومت بھاجپا اور پی ڈی پی کے ان سیاستدانوں کے خلاف کاروائی نہیں کر ہی ہے جنہوں نے عوام کو لوٹا اور سرکاری اراضیاں ہڑپ کی ہیں ،جن کے غیر قانونی اینٹ بھٹے ،کریشر اورغیر قانونی جائدادیں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مقامی میڈیا اور سابق گورنر ایس پی ملک نے بھی کچھ گھوٹالوں کی جانب اشارہ کیا تھا لیکن اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔انہوںنے ایل جی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے افراد جنہوں نے سرکاری اراضیوں پر قبضے کئے اور غیر قانونی کام کئے ان کے خلاف کاروائی اور تحقیقات کیلئے قدم اٹھائے جائیں ۔