دو منزلہ مکان ،زیور اور ساز و سامان بھی ہوئے خاک
عمران خان
تھنہ منڈی؍؍ بجلی شارٹ سرکٹ سے تھنہ منڈی کے گائوں ہسپلاٹ میں اچانک آگ لگ جانے سے مالی نقصان ہوا ہے ۔وہیں گائوں کے لوگوں نے مل جل کر آگ پر بہت جلد قابو پالیا ۔اس سلسلے میںآگ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے عبدالکبیر ولد عبدالغنی نے بتایا بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی جس وجہ سے میرادو منزلہ گھر جل کر خاکستر ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے زیورات ، نقدی رقمپندرہ لاکھ اور لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مکان میں میرے تین بیٹے محمد معروف ، محمد فاروق ،اور طارق محمود بھی مع ایال رہتے تھے ۔واضح رہے کہ تھنہ منڈی میں آگ لگنے کے واقعات معمول کی بات ہے لیکن فائر بریگیڈ کا غیر تربیت یافتہ عملہ اور ضروری سازوسامان کی کمی سے شہریوں کو اکثر بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔